دہشت گردی کے مقدمے سے علی وزیر سمیت 12 ملزم بری
کراچی (این این آئی)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کو بری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں دورانِ سماعت علی وزیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو اسی مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ علی وزیر نے 2 سال سے زائد عرصہ اسی مقدمے میں جیل کاٹی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں درج کیے گئے مقدمے میں علی وزیر سمیت 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔مقدمے میں ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا، اس مقدمے میں علی وزیر کے علاوہ ملا نصیر، نور اللہ ترین، سرور کاکڑ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں، چاروں مقدمات میں علی وزیر کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے۔
دہشتگردی عدالت12ملزم