اکشمیر ی بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،مشعال ملک
سلام آباد(خبرنگار)حریت رہنما یاسین ملک و پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے یوم استحقاق کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا بنیادی مقصد غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگ قربانیاں دے رہے ہیں اور آزاد کشمیر کے عوام ان کا کھلے دل سے استقبال کریں۔ مشعال ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر تعلیم، علم اور جدوجہد کی علامت ہونا چاہئے۔ چیئرپرسن نے کہا کہ نیک مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 سالہ ترقی کی پالیسی بنانا ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ جب مسلسل جنگ ہو تو خطہ کیسے ترقی یافتہ اور خوشحال ہوسکتا ہے انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی اقتصادی پالیسی یا بڑے منصوبے تب تک تبدیلی نہیں لا سکتے جب تک کہ خطے میں امن بحال نہ ہو۔مشعال ملک نے کہا کہ عالمی معیشت، امن اور سلامتی سب ساتھ ساتھ چل رہے تھے لہذا بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پارٹیوں میں کوئی آمریت نہیں تھی۔ جبکہ آزاد کشمیر میں، انہوں نے نچلے متوسط طبقے کے نوجوانوں اور پڑھے لکھے وفادار لوگوں پر زور دیا کہ وہ نوجوان آگے آئیں اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
مشعال ملک