• news

ڈالر 1.50،سونا 1800روپے تولہ مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ  میں ڈالر گزشتہ روز 224 روپے 40 پیسے پربند ہوا۔ اس طرح اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا دوسری طرف انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے کا ہے۔ انٹر بنک میں گزشتہ روز ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا۔ادھر  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے دس گرام سونے کی قیمت 1542 روپے اضافے سے 128772 روپے ہے عالمی بازار میں سونے کا بہاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1888  ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز یہ مندا رہا  100 انڈیکس 650 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 540 پر بند ہوا بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7/71 ارب روپے میں ہوا مارکیٹ کیپپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 744 روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن