پوری قوم نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا :صباحت الطاف چیمہ
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ ہم توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی پر زور مزمت کرتے ہیں امپورٹڈ حکمران جو مرضی فیصلہ کروا لیں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم ضرور بنیں گے، پوری قوم نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، عمران خان کو جھوٹے بے بنیاد مقدمہ میں نااہلی کی غیر قانونی و غیر آئینی سزا سنائی گئی جو ثابت شدہ چور اور لٹیرے ہیں انہیں بری کیا جا رہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں نے اربوں روپے کے تحائف توشہ خانہ سے لئے۔