• news

محکمہ بلدیات کے تین افسروں  کے تقرروتبادلے 


لاہور(خبرنگار)محکمہ بلدیات پنجاب نے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیروزوالہ محمد منشا احسان کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میونسپل آفیسر ریگولیشن فیروزوالہ حرا حفیظ کو اسی میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل میانوالی عابد ملک کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کندیاں کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن