• news

امپورٹڈ حکومت کیخلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا: خرم منج 


لاہور(نیوزرپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منج نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے۔ مسلم لیگ ق اپنی پوری سیاسی قوت کے ساتھ لانگ مارچ میں تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔ خرم منج نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ ق لیگ عمران خان کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن