کانٹی نینٹل میڈیکل کالج میں سیرت النبیؐ کانفرنس
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ماہ ربیع الاول کے اختتام کے حوالے سے کانٹی نینٹل میڈیکل کالج و حیات میموریل ہسپتال میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر عارف رشید اسرار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے حضرت محمد ؐکی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔