بھارت کشمیر پر طاقت کے زور پر قابض ہے:ڈاکٹر قیصر شہزاد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پراسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بھارت اس پر طاقت کے زور پر قابض ہے یہ حل طلب مسئلہ نیا نہیں مہذب اقوام کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ مظلوم کشمیری عوام بھی آزادانہ زندگیاں بسر کرسکیں، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ مودی سرکار بھاری فنڈنگ کے ذریعے پراپیگنڈا کر کے یہ ثاثر دینا چاہتی ہے کہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی تخریب کاری ہے مگر بھارتی حکومت کی یہ مذموم کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی پاکستانی حکومت اور عوام بھارت کا اصل چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک ہم حریت پسند کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیکر ہمیں یہی پیغام دیا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں۔