• news

40سالہ شخص کی نعش برآمد


لاہور(نامہ نگار) مسلم ٹاو¿ن کے علاقے میں نہر کنارے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش دےکھ کر راہگےر نے پولےس کو اطلاع کی ۔پولےس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاءکی تلاش شروع کردی ہے ۔پولےس کے مطابق متوفی کی ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔
6کلو چرس کی سپلائی ناکام ‘ملزم فرار
لاہور(نامہ نگار)مجاہد سکواڈ پولےس نے پرانا راوی پل پرلاکھوں روپے مالیت کی چرس کی سپلائی ناکام دی جبکہ ملزم فرار ہو گیا ‘ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دورن اےک رکشے سے لاکھوں روپے مالیت کی6کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رکشہ پر سیب کی پیٹیوں میں چرس چھپا کر لے جا رہا تھا۔ ناکے پر موجود اہلکاروں نے رکشہ کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیاتوملزم رکشہ چھوڑ کر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
درجنوں مقدمات میں ملوث5
اشتہاریوں سمیت7ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال پولیس نے مفرور ملزم صداقت اور عادی مجرم اویس کو گرفتار کر لیا ہے۔اشتہاری صداقت جعلی چیک کے مقدمہ میں گلشن اقبال پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم اوےس ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے 26 مقدمات میں ملوث ہے ۔دونوں ملزمان کو انوےسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیاگےا ہے ۔سندر انویسٹی گیشن پولےس نے ڈکےتی کی وارداتوں مےں ملوث 5اشتہاری ملزمان گلزار عرف گلزاری،عمران، فرمان، عرفان اور عمران کو گرفتار کرلےا ہے ۔ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
فیروز والہ : 4اشتہاریوں 
سمیت 12افراد گرفتار
 فیروزوالہ نامہ نگار) تھانہ بھکھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار اشتہاریوں سمیت 12 افراد حماد علی وغیرہ کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن