• news

مس کنڈکٹ ‘ناقص کارکردگی ‘ایک ڈی ایس پی ‘ایک انسپکٹر معطل 


لاہور ( نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے مس کنڈکٹ اور ناقص کارکردگی پر ایک ڈی ایس پی کو معطل جبکہ 2 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے مس ہنڈکٹ اور ناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ ڈی ایس پی ذوالفقار علی کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی محمد وقار عظیم کو ایس ڈی پی او صدرراولپنڈی اور ایس ڈی پی او صدرراولپنڈی سید کاظم نقوی کو ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی تعینات کردیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنے مس کنڈکٹ اورناہلی پرایس ایچ او تھانہ نصیر آبادانسپکٹر عمران خان کومعطل کر دیا ہے اورشہر کے 2 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنےڈولفن سکواڈ سےانسپکٹر محمد عاصم کوتبادلہ کر کےایس ایچ او تھانہ نصیر آبادجبکہ سب انسپکٹر محمد احمد کو ایس ایچ اوتھانہ لٹن روڈ تعینات کر دیاہے۔ مس کنڈکٹ اور نااہلی کی شکایات پرایس ایچ او نصیر آبادانسپکٹر عمران خان کومعطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن