• news

ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے ڈولفن سکواڈ کیلئے نقد انعام ‘تعریفی اسناد


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے بہترین کارکردگی پرڈولفن سکواڈ کے افسران و اہلکاروںکو شاباش دی اور ان میں نقدانعام وتعریفی اسنادتقسیم کی ہےں۔ ڈولفن سکواڈ ٹےم نمبر 238نے چوکی اےل بلاک نواب ٹاﺅن مےں ڈکےتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے دورا ن اےک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زندہ گرفتار کر لےا تھا۔انعام حاصل کرنے والوں میں ڈی اےس پی ڈولفن صدر ڈوےژن عمران قمر، سےکٹر انچارج چوہنگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذکاءاللہ ، کانسٹیبل امتےاز ، اعظم ، علی حسنےن اورکانسٹیبل وسےم شامل ہیں۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ جرات وبہادری سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران لاہور پولیس کا فخر ہیں۔اچھی کارکردگی کے حامل پولیس جوانوں کے اقدامات کو سراہا جاتا رہے گا۔لاہور شہر میں امن کی فضاءکو ہر صورت برقرار رکھا جائےگا۔


 اےس پی ڈولفن توقےر نعےم کیلئے توصےفی سرٹےفکےٹ کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن