ڈی ایس پی اچھرہ سرکل کی کھلی کچہری‘شکایات کے انبار ‘فوری ازالے کا حکم
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی کی ہدایت پر ڈی ایس پی اچھرہ سرکل ذوالفقار بٹ نے کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ نے ایکشن لیتے ہوئے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ کا کہنا تھا انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔مظلوم کی داد رسی کی جائے گی اور مجرموں پر عرصہ حیات تنگ کردیا جائے گا۔ سائلین کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے،بزرگ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فرض ہے۔پولیس آفیسرز و اہلکار مظلوموں کی بروقت مدد کرکے ان سے دعائیں لیں۔ فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔