• news

 شوکت خانم پنک پولو کپ ‘مزید 3میچوں کا فیصلہ 


لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ کے دوسرے دن تین میچ کھیلے گئے جن میں نیوایج کیبلز، پلاٹیم ہومز اور ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی ٹیمیں فاتح رہیں۔پہلے میچ میں پلاٹینم ہومز نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کی ٹیم کو 11-5 سے ہرایا۔ نیوایج کیبلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایکسٹرا ٹائم پانچویں چکر میں پیبل بریکر کی ٹیم کو5-4 سے ہرا دیا۔ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 11-5 سے شکست دی۔ آج جمعرات کو دو میچز کھیلے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن