• news

شعیب اختر کا ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی کی یادگار اننگز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔انہوںنے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لیں اور اس کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں مزید سنچریاں سکور کرسکتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف 
اپنی زندگی کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔جب آپ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو اعتماد کو بحال کرنا پڑتا ہے اور جب اعتماد مضبوط ہوتا ہے تو کارکردگی میں بھی نکھار آجاتا ہے۔ ورلڈ کپ اسی وقت شروع ہوتا ہے جب بھارت اور پاکستان کھیلیں گے اور دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن