• news

 نیوی کے غلام مصطفی بشیر نے رائفل/پستول شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا


لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+خبرنگار خصوصی) نیوی کے ایم سی پی او غلام مصطفی بشیر نے مصر میں ہونےوالی پہلی انٹرنیشنل سپورٹس شوٹنگ فیڈریشن رائفل/پستول شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ترجمان نیوی کے مطابق چیمپئن شپ 2024 پیرس سمر اولمپکس کیلئے کوالیفائینگ ایونٹ کے طور پر منعقد کی گئی۔ پاکستان بحریہ کی جانب سے غلام مصطفی بشیر اور رسام گل نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں حصہ لیا ۔ غلام مصطفی بشیر نے نہ صرف پیرس اولمپکس 2024 ءکیلئے کوالیفائی کیا بلکہ عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

چیمپئین شپ میں 37 ممالک سے کل 77 شوٹرز نے حصہ لیا۔ وطن واپسی پر کراچی ایر پورٹ پر دونوں شوٹرز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن