• news

 وزیر اعظم کا دورہ چین، سی پیک کے تحت اہم منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے

`


اسلام آباد (عترت جعفری) شہباز شریف کے دورہ چین ، سی پیک  کے تحت اہم منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے ،زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک پر قائم جے سی سی کا اجلاس  آج جمعرات کو ہو گا، اجلا س کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے وائس چیئرمین مشترکہ طور پر کرینگے ، جن میںان منصوبوں کے تفصیلات کو طے کیا جائے گا جن میں دورے کے دوراں دستخط ہونا ہے اور ان کی تیاری کئی روز پہلے سے کی جا تی تھی ، جے سی سی کے اجلاس میں ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون منصوبے پر بات ہوگی، اس کی منظوری پہلے ہی سی ڈی ڈبلیو پی نے دے رکھی ہے۔
دورہ چین

ای پیپر-دی نیشن