تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے اسلام آباد کے سرد موسم کا مقابلہ بڑا چیلنج
اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے اسلام آباد کے سرد موسم کا مقابلہ کرنا بڑا چیلنج ہو گا، اسلام آباد میں رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے، جس میں 4نومبر تک مزید شدت آجائے گی۔ یہ مارچ 4نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا اس دوران مارچ کے شرکاکے لیے سب سے بڑا چیلنج اسلام آباد کا سرد موسم ہو گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جی نائن پشاور موڑ کے قریب پڑائو ڈالنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے، اس مقام پر سر چھپانے کے لیے سوائے پشاور موڑ انٹر چینج کے پل کوئی اور جگہ نہیں ہے جس کے نیچے چند سو افرد ہی بیٹھ سکتے ہں۔
سرد موسم