• news

 قرضوں کی تفصیلات، وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملکی قرضوں کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملکی آمدن کے ساٹھ فیصد سے زائد قرضے لئے گئے ہیں۔ حکومت جان بوجھ کر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ہے اور سارا معاملہ چھپایا جا رہا ہے۔ اگر حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ حکومت  مقرر کردہ ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے حاصل کر چکی، جسے عدالت سے چھپانا چاہتی ہے۔ زبانی جواب کی بجائے عدالت تحریری جواب عدالت طلب کرے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا قرضوں کی پالیسی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
قرض تفصیلات

ای پیپر-دی نیشن