نشان حیدر پانے والے شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کی 74ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) پاک فوج کے سب سے پہلے نشان حیدر حاصل کرنے والے شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کے یوم شہادت کے موقع پر ان کی 74ویں برسی منائی گئی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عرفان خان نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں شہید کی قربانیوں اور جدوجہد کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ پہاڑوں کے بیٹے شہید کشمیری سپوت سیف علی نے عمل سے ثابت کیا کہ جب بات دھرتی کی حفاظت کی تو سیف علی ’’علی کی سیف‘‘ بن کر دشمن پر ٹوٹ پڑتا ہے۔
برسی