چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی اور سی پیک سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، انکا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا موجودہ حکومت نے اقتدا سنبھالتے ہی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔ جسکو چین بڑء اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت سی پی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے جبکہ وزیراعظم کا چین کا ہو نے والا دورہ منصوبوں کی اہمیت میں مزید اضافہ کرے گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ خاص طور پر ایسے وقت میں اہم ہو گا ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانی بہت قیمتی ہے لیکن ہمارے پانی کو استعمال کرنے کے رویے درست نہیں پاکستان کو پانی کے حوالے سے دو چیلینج کا سامنا ہے۔ ایک چیلج پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ابادی ہے دوسرا ڈیم کی قلت کے باعث پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا پانی پر موثر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ بنیادی چیلنج یہ ہے کہ ہم پانی کی قدر نہیں کرتے۔ جب ہم پچھلی بار اقتدار میں تھے تو ہم ڈیموں پر کام کر رہے تھے لیکن اس کے لیے کوئی فالو اپ نہیں ہوا۔
احسن اقبال