مسئلہ کشمیر تقسیم پاکستان بھارت کا نامکمل ایجنڈا ہے،پرویز اشرف
اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک بھارت کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کا کشمیری عوام کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولے اور نا بھولیں گے اور دنیا کے ہر فورم پر اسکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کیا جو ہر سال 27اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ راجا پرویز اشرف سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر عائشہ فاروقی نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔
سپیکر قومی اسمبلی