• news

 عدم برداشت بہت سے معاشرتی مسائل کی جڑ ہے: ثمینہ علوی


اسلام آباد(نا مہ نگار)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ عدم برداشت بہت سے معاشرتی مسائل کی جڑ ہے اور اس کا حل صرف رسول اللہؐ کی سیرت پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے دعوۃ مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ بیگم ثمینہ علوی نے اسلام کی تعلیمات کو اپنانے اور پرامن بقائے باہمی کے رویوں کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام وہ مذہب ہے جو امن اور رواداری کیساتھ زندگی گزارنے اور جینے کیلئے ایک جامع ضابطہ حیات فراہم کرتا ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ علم، تعلیم اور رواداری معاشرے کو عظمت اور کامیابی کی بلندیوں تک لے جانے کی کنجی ہیں۔ 
 ثمینہ علوی

ای پیپر-دی نیشن