صالح سواتی کی ضمانت منظور، غیر انسانی سلوک پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا عدالت میں رجوع
اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ کی عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صالح محمد،سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔ بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض صالح محمد کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنماؤں سے دوران حراست غیر انسانی سلوک کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ اسد قیصر اور پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 20 ممبران اسمبلی کی جانب سے دائردرخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں شہباز گل، اعظم سواتی اور صالح محمد کے ساتھ ناروا سلوک کی تحقیقات کرائے جانے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے کم رینک کے جوڈیشل افسر سے انکوائری نہ کرائی جائے۔
صالح سواتی