• news

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے  3 رہنمائوں کی حفاظتی ضمانت منظور



لاہور (سپیشل رپورٹر‘ خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے ممنوعہ فنڈنگ  کیس میں تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی 3 نومبر تک حفاظتی  ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کراچی کو حامد زمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ دوسری جانب  بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فارنگ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد اور طارق شفیع کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے 2 نومبر تک ایف آئی نے کو ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ملزمان کو دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
حفاظتی ضمانت منظور

ای پیپر-دی نیشن