• news

 وجیہہ فاروق قتل کیس،امریکی ڈ پٹی میڈیکل ایگزامینر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن جاری


 
 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نڑاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغواا ور قتل کے مقدمہ میں امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سمن جاری کر دیئے ہیں ۔
اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو ہدایت کی ہے کہ امریکی ڈپٹی میڈیکل ایگزامینرمیجر انتھونی ونسن (Maj Anthony Vinson) کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر ویڈیولنک کے انتظامات مکمل کریں ۔
 سمن جاری 

ای پیپر-دی نیشن