• news

دفعہ 144 کی خلاف ورزی‘ شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے دفعہ 144  کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران شبلی فراز اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 5 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے مزید سماعت 27 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
شبلی/ ضمانت

ای پیپر-دی نیشن