لانگ مارچ ،الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے: فیاض چوہان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ،کے پی اور کشمیر سے دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے۔ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان سے عوام لانگ مارچ میں شریک ہونگے۔ پچاس ہزار لوگ بھی راولپنڈی آگئے تو دنیا کی کوئی طاقت انکا راستہ نہیں روک سکتی۔ رانا ثناء اللہ نے بھاگنا ہے تو بھاگ جائیں ورنہ ہم سبق سکھائیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرویز الٰہی بزرگ ہونے کے باوجود پورے جذبے سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔
فیاض چوہان