• news

مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، عمران اسماعیل، علی زیدی 


لاہور (نیوز رپورٹر) سابق گورنر سندھ،تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں عمران اسماعیل، علی زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس وقت لانگ مارچ سے سب سے زیادہ تکلیف سندھ حکومت کو ہے۔ عمران خان کے ساتھ بلاول کا مقابلہ کرنا چاند کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ عمران خان صادق امین ہے جس پر عوام کو اعتماد ہے۔ سندھ حکومت نے نفری وفاق کو دی ھے۔ عمران خان نے واضح کیا ہم جمہوری لوگ ہیں۔ آئین کے مطابق لانگ مارچ ہو گا۔ یہ حکومت بیساکھی پر کھڑی حکومت ہے۔ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ان کا دھرم تختہ ہو جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے ساتھ ہی شہید ہو گئی تھی۔ اس کے بعد تو زرداری مافیہ کا دور شروع ہو گیا۔ ارشد شریف کی والدہ نے کہا میں لانگ مارچ میں چلوں گی ان کو چھوڑنا نہیں ہے۔
عمران اسماعیل؍ علی زیدی 

ای پیپر-دی نیشن