• news

مسئلہ کشمیر پر موقف واضع ، فریقین مذاکرات کریں ، قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ، چین

بیجنگ(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چین  نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے  بیجنگ میں انٹرنیشنل پریس سینٹر میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کشمیر پر بھارتی قبضے کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا ایسا تنازع ہے جو طویل عرصے سے حل طلب ہے، جسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔بھارت نے 75 سال قبل 27 اکتوبر 1947 ء کو یکطرفہ اقدام اٹھاتے ہوئے زبردستی جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے وہاں اپنی فوجیں تعینات کی تھیں۔ متعلقہ فریقین کو ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مذاکرات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن