• news

عمران نیازی کے جھوٹے بیانیے کے پاؤں کٹ گئے: حمزہ شہباز  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر  حمزہ شہباز شریف نے بیان  میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی  مغفرت فرمائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس نے اس اندوہناک واقعہ کے کئی پہلوؤں پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات سے حقائق قوم کے سامنے آ جائیں گے۔ اس پریس کانفرنس سے عمران نیازی اور اس کے جھوٹے بیانیے کے بھی پاؤں کٹ گئے ہیں۔ عمران نیازی اور اس کی جماعت ارشد شریف  کے جسد خاکی پر سیاست چمکاتے رہے۔ عمران کی دورخی سیاست طشت از بام ہو گئی ہے۔ اداروں پر دشنام طرازی کی اس مہم کے پیچھے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی فرمائش نہ ماننا ہے اور اب عمران نیازی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ لانگ مارچ کا اصل مقصد ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن