• news

نواب ٹاؤن : 9 سالہ بچی کی پھندا لگی نعش برآمد ، زیادتی قتل کا شبہ 

 لاہور؍فیروز والہ؍ الہ آباد؍ ٹھینگ موڑ(نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) نواب ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے9 سالہ بچی کی گلے میں پھندا لگی نعش ملی ہے ۔ شبہ ہے کہ بچی کو ذیادتی کانشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سمسانی گاؤںمیں گھر سے 9 سالہ بچی علیشاء کی چارپائی پر  نعش پڑی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر گئے۔  پولیس کاکہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ ادھر نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شور کرنے پر ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد جیلانی ٹاؤن میں نا معلوم شخص نے نابینا شہری محمد افضل کے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلِ خانہ کے شورکرنے پر مذکورہ ملزم فرار ہوتے ہوئے اپنا موبائل فون چھوڑ گیا۔ ہمسایہ محمد اکرم جو کہ ٹانگوں سے محروم ہے۔ اس کا موبائل فون بھی نامعلوم ملزم نے گھر سے چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر کے اندر زیادتی کرنے والا ملزم موجود تھا جبکہ باہر دروازے کے پاس مزید افراد کے قدموں کی آہٹ سنائی دی۔ ڈی پی او قصورسید کرامت شاہ اور ڈی ایس پی چونیاں فتح  محمد متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے اور جلد ملزم کی گرفتاری کا یقین دلایا ۔ ڈسکہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون اور سیالکوٹ میں اوباش نے 9 سالہ بچے کو نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور روڈ کی آبادی حکیم گٹری میں دو نوجوان دوستوں عامر اور خلیل  نو عمر طالبعلم (ح) کو ورغلا کر ڈیرہ پر لے گئے یہاں پر تشدد کر کے دونوں نوجوانوں نے طالب علم کے ساتھ  زیادتی  اور  فرار ہوگئے شرقپور پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن