زرمبادلہ کے ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہو گئے: سٹیٹ بنک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 اکتوبرکو ختم ہوئے۔ ہفتے میں 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 ارب ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ 21 اکتوبر تک سٹیٹ بنک کے ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے‘ اے ڈی پی سے حاصل ذخائر 28 اکتوبر کے زرمبادلہ اعداد میں شامل ہوں گے۔