• news

'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا'صدر زمبابوے اصلی مسٹر بین نہیں ، لیکن کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے‘ شہباز شریف کا جواب

لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی بظاہر پاکستان کو ایک پیغام بھی دیا کہ'اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا'۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا  'ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں ، لیکن ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے  اور ہم پاکستانیوں کو دلچسپ عادت ہے کہ وہ  اچھی واپسی کرتے ہیں'۔شہباز شریف نے ساتھ ہی  زمبابوے کے صدر کو پاکستان کیخلاف جیت پر مبار ک باد دیتے ہوئے کہا آپ کی ٹیم اچھی کھیلی۔نیٹ نیوز کے مطابق  پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل گوگی چاسورا نامی ٹوئٹر صارف نے پی سی بی کو ٹوئٹر پوسٹ پر کمنٹ کیا، آپ نے ایک بار ہمیں مسٹر بین روون کے بجائے جعلی مسٹربین دیا تھا ہم یہ معاملہ کل حل کر لیں گے، بس دعا کریں آپ کو بارش بچا لے۔ جب ان سے پوچھا گیا جعلی مسٹر بین کون؟ تو گوگی  چاسورا نے آصف میمن کی تصویر شیئر کی جو برطانوی اداکار وون نے اٹکنسن (المشہور مسٹر بین) کے ہمشکل لگتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن