عمران خان کی نااہلی کافیصلہ انصاف کا قتل ہے: ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر اور امیدوار پی پی 137 حاجی ملک محمداقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میںشامل جماعتیں اداروںکو کنٹرول کر کے من مرضی کے فیصلے کرانے ،آئین وقانون کی دھجیاںاڑانے کی قائل ہیں اور وہی کچھ اب وہ کرارہی ہیں عمران خان کی نااہلی کافیصلہ متعصبانہ اور انصاف کا قتل ہے عمران خان نے اشیاء کی قیمتیں ادا کیںجبکہ ماضی میں آصف زرداری ،یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر حکمران توشہ خان سے تحائف لے گئے تحقیقات عمران خان کی نہیں بلکہ ان چوروں کی کرنے کی ضرورت ہے مگر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پی ڈی ایم کا حکومت لینے کا ایجنڈا اداروں کو غلام بنانا ،مقدمات کا اخراج، نیب قوانین،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ختم کرنا سمیت دیگر پالیسیاں تھیںجن کو ختم کرنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوچکے ہیں اب جو انتقامی سیاست کا عمل شروع کیا گیا ہے وہ سب سے زیادہ خطرناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔