• news

دھان کی باقیات کو جلانے جرمانوں،مقدمات کیخلاف کسانوں کی ریلی


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار +نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے دھان کی باقیات کو جلانے کے الزام میں بھاری جرمانے اور مقدمات درج کئے جانے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی علی پورروڈ سے نکالی گئی جس کی قیادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کی۔ ریلی ونیکے چوک سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر پہنچ کر احتجاجی دھرنا میں تبدیل ہوگئی جہاںپر کسانوں اورکاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امان اﷲچٹھہ نے کہا کہ کسان بورڈ نے آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔حکومت دھان کی باقیات جلانے پر بھاری جرمانے اور مقدات کرکے کسانوںکو گندم کی کاشت سے جبراًروک رہی ہے جس کے نتیجہ میںکسانوں میں بے چینی اور ملک میں گندم کا شدید بحران جنم لے سکتا ہے۔اس موقع پر کسانوں نے دھان باقیات ٹھکانے لگانے پر جرمانے نامنظور ، کھادکی مہنگائی وبلیک مارکیٹنگ ختم کرو کے نعرے لگائے ۔کسانوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں اعتماد میںلیکر کسان دوست زرعی پیکج کا اعلان کرے۔

ای پیپر-دی نیشن