پاکستان تیل کی درآمد پر خرچ ہونیوا لا زرمبادلہ بچاسکتا ہے: رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تیل دار فصلوں کی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرتیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کو بچاسکتا ہے،300 سے زائد صنعتی یونٹ تیلوں کے آبی محلول درآمد کر رہے ہیں،درآمدی لاگت 209 ملین ڈالر،پلانٹ جینیٹک ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کے تحت جلد پیداواری منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تیل دار فصلوں کی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتا ہے تاکہ مختلف صنعتی مقاصد کے لیے ان کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کو بچایا جا سکے۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا کہ پلانٹ جینیٹک ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کے تحت ایک منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، برازیل، امریکہ، میکسیکو، جنوبی امریکہ اور بھارت سب سے بڑے پروڈیوسر ہیں۔