چین، پاکستان کے درمیاِن فوڈ سیکٹر میں مضبوط تکمیل اور فوڈ پروسیسنگ کے روشن امکانات
لاہور ( آئی این پی) چین اور پاکستان کے درمیان فوڈ سیکٹر میں مضبوط تکمیل اور فوڈ پروسیسنگ کے روشن امکانات ہیں،چینی کمپنی ملتان میں 1000 ایکڑ پر کالی مرچ کی کاشت کے نمائشی باغ لگائے گی۔کمپنی لاہور اور ملتان میں کالی مرچ کے دو پراسیسنگ پلانٹس لگانے کی بھی خوہاں ہے، اعلیٰ قسم کی مرچوں کی کٹائی کے لیے لی ٹونگ مقامی کسانوں کو ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کر ر ہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پنیری بڑھانے کا بنیادی عمل بیج کوزمین میں یکساں طور پر تقسیم کرنا ہے بیجوں کو مٹی سے جذب کرنے کے لئے پانی کا چھڑکا وکرنا، انہیں پلاسٹک کی فلم سے ڈھانپنا، اور پھر درجہ حرارت اور نمی کو بڑھانے کیلئے ایک چھوٹا سا آرک شیڈ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کا لی مرچ کی پیداوار کے ماہر ژانگ جیشو نے کیا ۔