• news

تاجروں‘صنعت کاروں سبسڈیز دی جائیں : عمر سرفراز

لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بحران سے نبٹنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے کہ ایسی پالیسیز بنائی جائیں جس سے تاجروں اور صنعتکاروں کو سبسڈیز مل سکیں۔ صنعتیں کاروبار بازار مارکیٹیں اور تجارتی مراکز چلنے سے لاکھوں گھروں میں خوشحالی کی کرن طلوع ہوگی۔ گراس روٹ لیول تک ملکی خوشحالی اور معاشی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب ایسے کاروباری ذرائع کو ریلیف دیا جائے جو روزگار پیدا کررہے ہیں۔ قوم کی مشکلات معیشت کے سازگار اور خوشحال ہونے سے ہی ختم ہوں گی۔ معیشت کے پاوں پر کھڑا ہونے اور بیرونی سہاروں سے نجات حاصل کرلینے سے ملکی وقار اور قومی توقیر کی درخشندہ منزل حاصل ہوگی۔ ہر پاکستانی کو اس سوچ کے ساتھ اس بحران کو ختم کرنے کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مشکلات اور تکالیف بحران اور مصائب سے نکل کر ہم آنے والی نسل کو خوشحال روشن اور خودمختار معاشی قوت پاکستان دے کر جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن