• news

ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم کا استعمال  گوادر فری زون سے پہلی کھیپ روانہ 


گوادر (آئی این پی) ویب پر مبنی ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (WeBOC) کا استعمال کرتے ہوئے، کنٹینرائزڈ برآمدی اشیاء سے لدے ٹرک  بالآخر گوادر فری زون سے اپنے  پہلے سفر پر روانہ ہو گئے ۔گوادر پرو کے مطابق  اس سے پہلے ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم  کی مدد سے، ٹرک کو ہفتے کے روز روانہ ہونا تھا، لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کی کامیاب روانگی گوادر فری زون کے لیے ای کسٹم کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتی ہے۔  ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے پروجیکٹ منیجرعبدالرزاق نے گوادر پرو کو بتایا کہ کھیپ میں 23 ٹن فارماسیوٹیکل خام مال شامل ہے جس کا تعلق ہینگینگ ٹریڈ کمپنی نامی چینی انٹرپرائز سے ہے۔ ٹرک نے گوادر فری زون سے ایک ہموار آغاز کیا ۔ ویب بیسڈون کسٹم کلیئرنس سسٹم گوادر فری زون میں آنے والے تمام سامان کی الیکٹرانک پروسیسنگ میں بہت زیادہ تعاون کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن