• news

خصوصی افراد کیلئے پی ٹی سی ایل ’جستجو‘ پروگرام کا تیسرا ایڈیشن شروع کریگا

لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنیوالے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ  نے  پاکستان میں خصوصی  افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نیٹ ورک (این او ڈبلیو پی ڈی پی) اور ڈیف ٹاک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت خصوصی  افراد  (پی ڈبلیو ڈیز)  کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ادارے کے معروف تربیتی پروگرام جستجو کا تیسرا ایڈیشن شروع کیا جائیگا۔  اس سال خصوصی افراد کی پہلے سے بھی بہتر تربیت کے لیے   پروگرام کی مدت چھ ہفتوں سے بڑھا کر  چھ ماہ کردی گئی۔ جن میں سے دو ماہ سافٹ سکلز جبکہ بقیہ چار ماہ پیشہ وارانہ کامیابی کیلئے باقاعدہ عملی تربیت دی جائیگی۔پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف پیپل آفیسر شعیب بیگ نے کہا ’’جستجو ‘‘پی ٹی سی ایل گروپ کا ایک اہم کاروباری اقدام ہے جس کا مقصد ہماری اپنی  صفوں میں اور کاروباری شعبے میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ ڈیف ٹاک کی پراجیکٹ منیجرتہمینہ ظفر نے کہا کہ ’’ڈیف ٹاک کو پاکستان میں خصوصی افراد کی زندگی کا رخ تبدیل کرنیوالے تاریخی اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن