• news

چند سالوں میں 7ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کیا، مراد راس 


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کہ ایک ماں کے پڑھے لکھے ہونے کا مطلب ایک پورے خاندان کا پڑھا لکھا ہونا ہے،انصاف آفٹرنون سکولز پروگرام کو خصوصی طور پر بچیوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیاہے، ہم نے گزشتہ چند سالوں میں صوبے بھر کے 7 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری میں اپگریڈ کیا ہے تاکہ ہمارے بچوں کا تعلیمی خرج نہ ہوپرائمری کے بعد ایلیمنٹری سکول قریب نہ ہونے کی بدولت زیادہ تر لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی تھیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز خواتین کے حقوق کی تنظیم بیداری کے زیراہتمام منعقدہ تیسری سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن