کشمیر پر غیر قانونی تسلط کیخلاف دفتر خارجہ میں اظہار یکجہتی ریلی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب منعقد ہوئی جبکہ ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، کشمیری عوام 75 برس سے بھارتی جبر اور ظلم برداشت کررہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر مقررین نے کہا بھارت کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا عالمی برادری سے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی نہ کرے۔
اظہار یکجہتی ریلی