نیپرا نے این ٹی ڈی سی پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
اسلام آباد(نا مہ نگا)نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 1کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا، نیپراجرمانہ لال پیر اور پاک جن پاور پلانٹس کی لوڈنگ حد میں نظر ثانی پر کیا گیا،نیپرا علامیہ کے مطابق اپریل 2021میں لال پیر اور پاک جن پاور پلانٹس کی لوڈنگ حد 20فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کر دی تھیا جنرل منیجر این ٹی ڈی سی سسٹم آپریشن نے سی پی پی اے جی کو رائے دی تھی کہ مذکورہ نظر ثانی کا نیشنل گرڈ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، تاہم بعد میں آنے والی جنرل منیجر سسٹم آپریشن نے بتایا مذکورہ نظر ثانی نے سسٹم کے آپریشن کو بری طرح متاثر کیا ہے، مذکورہ نظر ثانی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا، نیپراکے مطابق اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی سے اپنے موقف میں تبدیلی کی وجوہات کی وضاحت کے لیے استفسار کیا، ااین ٹی ڈی سی اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔
نیپرا /جرمانہ