• news

یوکرائن میں امریکی سیٹلائٹ استعمال ہوئے تو ان پر حملہ کردیں گے:روس کی تنبیہ


کیف(این این آئی)یوکرین جنگ میں روس اور امریکہ تنازعہ خلا تک پہنچ گیا۔ روس نے یوکرین جنگ کے حوالے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔جمعرات کو رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا کہ اگر یہ سیٹلائٹس یوکرائن،روسی لڑائیوں میں استعمال کیے گئے تو ان کو نشانہ بنانے کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو روز قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک فون کال میں یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی امریکی روسی مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ تنازعہ کے خلا میں پھیلنے کے امکان کے متعلق پہلے بھی کئی انتباہات جاری کیے گئے تھے۔
روسی وزارت خارجہ

ای پیپر-دی نیشن