• news

ساکا پنجہ کی تقریبات‘ 300 بھارتی یاتری آج پاکستان آئیں گے


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 300 سو سے زیادہ سکھ یاتری آج ( بروز جمعہ) واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہونگے ۔
۔ جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد‘ ڈپٹی سیکر ٹری سیف اللہ کھوکھر ‘ پردھان PSGPC سردار امیر سنگھ ‘ دیگر سکھ ممبران و بورڈ افسران کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ رانا شاہد کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے احکامات کی روشنی میں یاتریوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات فول پروف بنائے گئے۔ ساکا پنجہ صاحب کی مرکزی تقریب 30- اکتوبر کو حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دیگر ممالک کے سکھ مہمان اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یاتری

ای پیپر-دی نیشن