جاپانی وزیراعظم کی سردیوں سے قبل یوکرائن کے لیے مزید امداد کی یقین دہانی
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے وزیراعظم فومیوکیِشیڈا نے کہا ہے کہ موسم سرما کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے یوکرین کو مزید امداد فراہم کریں گے۔
برلن میں یوکرین کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں وڈیو پیغام کے دوران انہوں نے روس کے میزائل حملوں کی مذمت بھی کی۔
اور جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی کو قطعی ناقابل قبول قراردیتے ہوئے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کی امداد جاری رکھنے کے لیے بین الاقوامی برداری سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم کیِشیڈا نے کہا کہ جاپان بے گھر لوگوں کے لیے پناہ کا بندوبست کرنے کے علاوہ گرمائش پیدا کرنے والے آلات اور گرم کپڑے بھی مہیا کرے گا ،اس کے علاوہ ملبے کو ری سائیکل کرنے کی ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی۔
جاپانی وزیراعظم