وجیہہ سواتی قتل کیس ، امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کی عدم دستیابی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نڑاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کی عدم دستیابی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پرمقدمہ میں نامزد تمام ملزم ان کا وکیل اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے اس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔
وجیہہ سواتی