عالمی برادری کو کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے،ظہیر جنجوعہ
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کا اٹاوا میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا احتساب کرنا چاہیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔انہوں نے اس امر کا اظہار کینیڈا کے دارلحکومت اٹاوا میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تصویری نمائش سے خطاب اور یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے نام اپنے ایک خصوصی وڈیو پیغام میں کیا۔
ظہیر جنجوعہ
75 س