• news

ال سے کشمیری قربانی دے رہے ہیں، مشال ملک 


اسلام آباد(خبرنگار) ) جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے پہلی بار اپنے ناپاک قدم کشمیر میں رکھے، 75 سے کشمیری قربانی دے رہے ہیں۔  جمعرات  کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں مشال ملک نے کہا کہ 75 سال گزر گئے کشمیریوں کو بھارتی بربریت کا مقابلہ کرتے ہوئے، لاکھوں گھر اب تک بھارتی فوج اجاڑ چکی ہے، لاکھوں لوگوں کو کشمیری اب تک قبر میں اتار چکے ہیں۔ مشال ملک کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے غائب کر رکھا ہے، جو تحفے بھارت کی دہشگردی آرمی نے دیئے، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، ظلم بربریت کے باوجود 75 سال سے دنیا کی خاموشی پر اب تو ترس آرہا ہے۔
مشال ملک 

ای پیپر-دی نیشن