کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے: منور جماعتی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ 75 سال کے دوران ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید کر دئیے گئے، گرفتار کئے جانیوالوں پر جان توڑ مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے، جہاں کے باسیوں کو زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جاتا ہے، ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جماعتی